6 نومبر، 2016، 7:41 PM

امریکہ نے ابھی تک روٹی کے ایک لقمہ کے برابر بھی شامی شہریوں کی مدد نہیں کی

امریکہ نے ابھی تک روٹی کے  ایک لقمہ کے برابر بھی شامی شہریوں کی مدد نہیں کی

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ابھی تک روٹی کے ایک لقمہ کے برابر بھی شامی شہریوں کی مدد نہیں کی اور شامی عوام کی مشکلات میں روزبروز اضافہ کا باعث بن رہا ہے حلب میں روس کی یکطرفہ جنگ بندی امریکہ کو اچھی نہیں لگتی اسی لئے وہ اسے بے فائدہ قراردے رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کنیشنکوف نے کہا ہے کہ امریکہ نے ابھی تک روٹی کے  ایک لقمہ کے برابر بھی شامی شہریوں کی مدد نہیں کی اور شامی عوام کی مشکلات میں روزبروز اضافہ کا باعث بن رہا ہے حلب میں روس کی یکطرفہ جنگ بندی امریکہ کو اچھی نہیں لگتی اسی لئے وہ اسے بے فائدہ قراردے رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ شام ، عراق اور ديگر جگہوں پر عوام کی مشکلات کا اصلی سبب ہے اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے شام کے شہر حلب میں روس کی یکطرفہ جنگ بندی کو بے فائدہ قراردیا تھا روس نے اس کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ نے اب تک شامی عوام کی روٹی کے ایک لقمہ کے برابر بھی مدد نہیں کی بلکہ شامی عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ کررہا ہے اور شکست خوردہ دہشت گردوں کو بچانے کے لئے نئے بہانے تلاش کررہا ہے۔

News ID 1868128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha